حرام چیزیں

حرام حلال کا متضاد ہے،معنی ہے غیر مباح چیزیں،درج ذیل چیزیں قران و حدیث کی روشنی میں قطعی طور سے حرام ہیں۔حرام چیزوں کی تفصیلات ملاحظہ ہو ں:

۱۔ خنزیر، جنگلی خنزیر، کتے اور ان کی نسلیں

۲۔گوشت خور جانور جو دانتوں اور پنجوں سے شکار کرتے ہیں، جیسے شیر، چیتا، ریچھ،سانپ، بندر اور ان جیسے دیگر جانور۔

۳۔پنجوں سے شکار کرنے والے پرندے،جیسے باز،گدھ، اور ان جیسے دیگر پرندے۔

۴۔نقصان پہنچانے والے حشرات جیسے، چوہا،کنکھجورا، بچھو وغیرہ

۵۔ ایسے جانو ر جن کا اسلام میں قتل ممنوع ہے، مثلا چیونٹی،شہد کی مکھی،کٹھ پھوڑا۔

۶۔ ایسے جانور جنہیں عموماً تنفر آفریں تصور کیا جا تا ہے مثلاجوئیں، مکھیاں،پھتنگے اور ان جیسے جانور۔

۷۔ایسے جانور جو خشکی اور تری دونوں جگہ رہتے ہیں، جیسے، مینڈک، مگر مچھ اور ان جیسے دیگرجانور۔

۸۔خچر، گھریلو بندر۔

۹۔ تمام زہریلے اور پانی میں پیدا ہونے والے خطرناک جانور۔

۱۰۔کوئی بھی جانور جسے شرعی طریقے سے ذبح نہ کیا گیا ہو۔

۱۱۔مردہ جانور جس کی گلاگھونٹنے کی وجہ سے،یا سر کے بل گرنے وجہ سے، کسی فطری سبب سے یاکسی دوسرے جانور کی حملے کی وجہ سے موت ہوئی ہو۔

۱۲۔خون

۱۳ ۔انسانی اعضاء یاانسانی اجزا سے بنی مصنوعات

۱۴۔ہر جامد و سیال چیز جو انسان یا جانور وں سے خارج ہو جیسے پیشاب،پاخانہ، قے اور دیگر فاسد مادے جیسے پیپ وغیرہ۔

۱۵۔ نشہ پیدا کرنے والے اور آلوگی پیداکرنے والے پودے بھی ممنوع ہیں، الا یہ کہ اس کے نشہ یا نقصانات کو ترکیب وتحلیل کے ذریعے ختم کر دیا گیا ہو۔

۱۶۔الکحل ملے ہو ئے مشروبات (شراب،یا وہ مشروبات جس میں الکحل یا اسپرٹ ہو)

۱۷۔ ہر طرح کے نشہ پیدا کرنے والے نقصان دہ مشروبات۔

۱۸۔ غذا کو خوش ذائقہ بنانے کے لیے مندرجہ بالا مواد سے کشید کیا گیا مادہ۔

۱۹۔ہرطرحکیمنشیاتاورمضرکیمیاوییافطریمادے۔

Article