حلال سرٹیفکٹ حاصل کرنے کا طریقہ

حلال سرٹیفکٹ کی خاطر درخواست دہندگان کو تین زمروں میں رکھا جاتا ہے:

مذبح خانہ سے متعلق:اسلامی ذبیحے (یعنی جسے شریعت کے مطابق حاصل کیا جائے)وہ یاتو بڑے کا گوشت ہے مثلا بھینس وغیرہ،یا تو مٹن ہے (مثلا بکرا، اور بھیڑ)یا پھر چکن ہے۔

تیارہ شدہ /پراسیسڈ مصنوعات:اس زمرہ میں کھانے کی چیزیں یا وہ چیزیں شامل ہیں جوکھانا تیار کرنے کے درمیان استعمال ہوتی ہیں،یا پھر ہلکے ناشتوں میں کھائی جانے والی اشیا ء، دودھ سے تیار غذا اور بحری جانور مثلا مچھلی سے تیار غذا شامل ہیں۔اس کے علاوہ زیبائش حسن اور دوا سازی کی مصنوعات بھی اسی ذمرے میں آتی ہیں۔کھانے کی جگہیں: ریسٹورینٹ، ہوٹل،کینٹین،کھانا تیار کرنے والی کمپنیاں،ایئر لائنس، ریلوے اور ہاسپٹل وغیر ہ اسی ذمرہ میں آتے ہیں۔

رجسٹریشن کی درخواست

درخواست دہندہ حلال مصنوعات کے پروڈیوسر یا سپلائر کی حیثیت سے درخواست دے سکتے ہیں۔

درخواست کے دو فارم ہیں جو حلال ٹرسٹ کے دفتر سے یا اس کی ویب سائٹ سے حاصل کیے جاسکتے ہیں۔ درخواست کو تین حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔
(۱) ا س کا تعلق درخواست دہندہ کے سلسلے میں عمومی معلومات سے متعلق ہے۔
(۲) اس کا تعلق اس بات سے ہے کہ درخواست کا تعلق درج بالا تین قسموں میں سے کس سے ہے۔
(۳) اس کا تعلق مصنوعات او ر اس میں استعمال ہو نے والی اشیا کی تفصیلا ت سے ہے۔ درخواست دفتری استعمال کے لیٹر پیڈ پر ہو نی چاہیے۔ساتھ ہی سو روپیے کے اسٹامپ پیپر پر حلف نامہ درج ہونا چاہے،رجٹریشن فیس 10,000روپیے ہے جسے بذیؤریعہ چیک یا ڈرافٹ بنام جمعےۃ علماء ہند حلال ٹرسٹ،نئی دہلی ادا کیا جاسکتا ہے۔

Article