کھانے کی جگہوںکا معیار

۱۔مصنوعات کے اجزاء ترکیبیہ بشمول خام مواد اور اضافی اجزاء کے حلال ہونے کی کسی معتبر مذہبی تنظیم کی تصدیق لازمی ہے۔

۲۔خام ما ل یا اس کے اجزاء کی تیاری حلال معیار کے مطابق اور صاف و شفاف اور صحت بخش ماحول میں عمل میں ا ٓنی چاہیے۔

۳۔مرغ اور بطخ اور ان جیسے جانوروں کی سپلائی حلال مصدقہ مذبح خانوں سے ہو نی چاہیے۔

۴۔شراب کی فروخت اور اس قسم کے اشیاء کی اجازت نہیں ہے۔

۵۔آلات او ربرتن استعمال سے قبل اور بعد میں صاف کر دیے جائیں۔اور انہیں صرف حلال غذاکے پکانے میں استعمال کیا جائے۔

۶۔تمام ا ٓلات و سامان صاف وشفاف اور محفوظ مقامات میں رکھے جائیں۔

۷۔تمام کارکنان میں اخلاص پیدا کیا جائے کہ وہ حلال غذا کی تیاری کے عمل میں تندہی سے کوشش کریں۔

۸۔حفاظت اور صفائی کااہتمام لازمی ہے۔

۹۔خام مال کے اسٹوریج اور کھانا پکانے سے پہلے اور بعد میں حفاظت اور صفائی کی شرائط تسلی بخش طریقے سے ملحوظ خاطر رکھی جائیں۔

۰۱۔خشک اور تر مواد کو الگ الگ اسٹوریج میں رکھا جائے۔اور اس سلسلے میں مناسب بندوست کیا جانا بہت ضروری ہے۔

۱۱۔صرف حلال مصنوعات کا نقل وحمل ایک ساتھ کیا جائے۔

۲۱۔ہر وہ چیز جوغذا کی تیاری سے متعلق ہے مثلا مال، چولہا، آلات،اسٹوریج اور پیکجنگ ان کا صرف حلال اشیاء کے لیے مخصوص ہو نا لازمی ہے۔

Article