مقاصد

عوامی فلاحی سرگرمیوں کے علاوہ ”جمعیۃ علماء ہند حلال ٹرسٹ“درج ذیل مقاصد کے حصول کے لیے بھی جد و جہد کر ے گا،یہ مقاصد ٹرسٹ ڈیڈ میں مذکور ہیں:

٭ صحت بخش اور صاف شفاف کھانو ں کو ترویج دینا اور نقصان دہ مادوں کے استعمال، ڈرگس، الکوحل، تمباکواور کھانے کی چیزوں میں نشہ آور اور زہریلی اشیاء کی آمیزش کی نگرانی کرنا۔

٭تمام جاندار مخلوقوں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانا اورجانوروں کو ظالمانہ سلوک سے بچانا ۔

٭ چوں کہ حلال کا مطلب ہے شرعی طور سے مباح چیزیں،نیز صحت بخش غذا کی ترویج اس لیے حلال کھانو ں اور ان سے متعلق ان مصنوعات کو ترویج دینا،جن میں غیر مباح انزائم،جلاٹین، شیرہ، قوام،سوسیج اور فیٹی ایسڈ وغیرہ شامل نہ ہوں۔

٭ حلال کھانوں، جانوروں کی مصنوعات اور ان کے مشمولات کی کافی تحقیق، جانچ، پرکھ اور تجزیہ کرنے بعد ملک اور بیرون ملک کے لیے یکساں طور سے حلال سرٹیفکٹ جاری کر نا۔

٭ ایسے افراد کی تربیت کرنا جو ٹرسٹ کے اصول و ضوابط کے مطابق مصنوعات کی جانچ پرکھ کر سکیں۔

٭پوری دنیا میں حلال مصنوعات کے درآمد اور استعمال کو فروغ دینا۔

Article