پولٹری کی دستی تزکیہ

۱۔کمپنی کی ذمہ داری ہو گی کہ وہ حلال مصنوعات کے عمل کی نگرانی کرے اور اس کی مکمل دیکھ بھال بھی کرے۔

۲۔خام مال کے مشمولات،مصنوعات کی تیارے کے طریقے اور اضافی مادے کا حلال ہو نا لازمی ہے۔تمام اجزاآنے چاہییں جیسا کہ درخواست کے فارم میں مذکور ہے۔

۳۔ارد گرد کے علاقے پاک و صاف ہوں۔صفائی کا عمل مناسب اور منظم طریقے پر ہو نا چاہیے۔

۴۔پیداوار کے عمل کے دوران آلات مناسب طریقے سے منظم کیے جائیں اور متعلقہ مقامات کو محفوظ بنایا جائے۔

۵۔صرف حلال مصنوعات کے لیے ہی معاہد ہ ہو گا۔

۶۔پیکجنگ مواد ایسے عناصر پر مشتمل نہ ہو ں جو حرام تصور کیے جاتے ہیں یا صحت کے لیے ضرر رساں ہیں۔

۷۔پیکجنگ عمل صحت بخش اور صاف و شفاف ماحو ل میں ہونا چاہیے۔

۸۔ہر پیکجنگ پرآسانی سے پڑھے جانے والی درج ذیل معلومات کی پرنٹنگ ہو نی چاہیے:

(الف)نام یا مصنوعات کے برانڈ(جس کا حلال ٹرسٹ میں ذکر موجود ہے)، (ب) میٹرک پیمانے میں کم ازکم مقدار کی طباعت (ج) اجزاء کی فہرست (د) نام اور ڈیلرکامکمل پتہ اور ٹریڈ مارک(س) تیسری پارٹی جو اجزاء استعمال کرتے ہیں ان کا حلال سرٹیفکٹ کے دستاویزات اور مینوفیکچرنگ میں ذکر ہو۔

۹۔ضر وری استعمال کے آلات و ا سباب کا حرام اور نقصان دہ چیزوں سے پاک ہو ناچاہیے۔

۱۰۔فیکٹری کی حد بندی کر دی جا ئے یا ایسا طریقہ اختیار کیا جائے جس سے حدود میں جانوروں کا داخلہ نہ ہو سکے۔

Article