حلال کیا ہے؟

٭لفظ”حلال“ایک اسلامی اصطلاح ہے، جس کے معنی ہیں مباح اور شرعی طور سے قابل قبو ل چیز۔اس کا متضاد لفظ حرام ہے، جس کا اطلاق غیر مباح اور ممنوع چیزوں پر ہو تاہے۔

٭قران مجید میں اللہ تعالے نے تمام انسانو ں کو عموماًاور مسلمانوں کو خصوصاًا س بات کی ہدایت کی ہے کہ وہ پاک،صاف، مفید،صحت بخش اور مزے دار اشیاء پر گذارہ کریں۔قران مجید نے درج ذیل آیتو ں میں اس سلسلے میں واضح ہدایت فرمائی ہے:

”اے لوگو!زمین میں جو حلال پاکیزہ چیزیں ہیں، وہ کھاؤ،اور شیطان کے نقش قدم پر نہ چلو، یقین جانو کہ وہ تمہارے لیے ایک کھلا دشمن ہے“(سورہ بقرہ، آیت نمبر، ۱۶۸)

”اے ایمان والو!جو پاکیزہ چیزیں ہم نے تمہیں رزق کے طور پر عطا کی ہیں،ان میں سے (جوچاہو) کھاؤ، اور اللہ کا شکر ادا کرو، اگر واقعی تم صرف اسی کی بندگی کر تے ہو۔“(سورہ بقرہ، آیت نمبر،۱۷۲)

”اور اللہ نے تمہیں جو رزق دیا ہے ا س میں حلال پاکیزہ چیزیں کھاؤ، اور جس اللہ پر تم ایمان رکھتے ہو،اس سے ڈرتے ہو“۔(سورہ المائدہ، آیت نمبر ۸۸)

Article