پری آڈت انسپیکشن

پلانٹ اور جگہ کا معائنہ
ایک بار درخواست موصول ہو نے اورچھان بین کے بعد،جمعیۃ علماء ہند حلال ٹرسٹ آڈٹ ٹیم کے دو ممبروں کو (ایک شریعت آڈیٹر،دوسرا تکنیکی آڈیٹر)طرفین کی سہولیت کو مد نظر رکھتے ہوئے درخواست گزار کی جگہ اور دیگر ضروری چیزوں کا معائنہ کر نے لیے بھیجا جاتا ہے۔معائنہ کے درمیان درج ذیل اشیاء کا جائزہ لیا جاتا ہے:

(۱)۔دستاویز
(۲)پراسیسنگ، ہینڈلنگ اور مصنوعات کی تقسیم
(۳)اسٹوریج
(تخزین) کارکردگی اور مصنوعات کی خدمت
(۴)صفائی و ستھرائی اور کھا نے کی حفاظت
(۵)جگہ کا مجموعی طور پرجائزہ
(۶)آلات اور ساز وسامان اور مشینیں
(۷)پیکیجنگ اور لیبلنگ کے علاوہ کارخانے کے تمام پہلوؤں کا مکمل جائزہ لیا جاتا ہے۔

معائنہ رپورٹ اور حلا ل دستاویز

رپورٹ معائنہ کے بعد تیار کی جائے گی اور اس رپورٹ پر طرفین دستخط کریں گے فائل اور مہیا کیے جانے والے دستاویزات ا ور جمعیۃ حلال ٹرسٹ کے ساتھ خط وکتابت و دیگر دستاویز ات کے نقول فیکٹری میں ہی تیار کیے جائیں گے۔اس فائل کا نام”حلال فائل“ رکھا جائے گا۔

آڈٹ اخراجات

درخواست گزا کو ر آڈٹ کرنے والے دونوں افراد کے اکونومی کلاس میں ہوائی سفر،اے سی ٹو ٹائر یا قرب و جوار میں ٹیکسی کا خرچ مع کھانے پینے اور ہوٹل میں قیام کا خرچ بھی برداشت کرنا ہو گا۔آڈٹ فیس ہر یونٹ کی یومیہ 2000ہزار روپیے ہے۔

Article